اسلام آباد(ڈیلی آوازٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ علاج معالجہ کے حوالے سے انتظامیہ نے معزز عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں دوسروں پر طنز اور تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ علاج معالجہ کے حوالے سے انتظامیہ نے معزز عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو یہی موقف تھا کہ صحت کے معاملہ پر سیاست نہ کی جائے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحت کے معاملات میں سیاست کو ملوث کرنے کے حوالے سے ہمارے موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی، بانی پی ٹی آئی کے دوسروں کی صحت کے حوالے سے بیانات سب پر عیاں ہیں۔ عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں دوسروں پر طنز اور تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے، ہم نے کبھی بھی کسی کی صحت پر توہین آمیز رویہ نہیں اپنایا، حکومت نے نظرثانی اپیل میں تمام قیدیوں کے لئے یکساں سہولتوں کے حوالے سے سوال اٹھایا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا عدالتی حکم پر معائنہ کروایا گیا، انتظامیہ نے معزز عدالت کے احکامات کی مکمل پیروی کی






