ساندل ایکسپریس پھر پٹڑی پر، جھنگ میں ریلوے کے نئے دور کا اعلان

جھنگ (ڈیلی آواز ٹائمز/آصف مجید سبحانی) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید، فعال اور عوام دوست سفری نظام بنانے کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، بند ٹرینوں کی بحالی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ ساندل ایکسپریس کی بحالی سے جھنگ سمیت وسطی پنجاب کے عوام کے لیے ریلوے رابطے کا ایک اہم باب دوبارہ کھل گیا ہے۔
جھنگ ریلوے اسٹیشن پر ساندل ایکسپریس کی بحالی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ملتان، خانیوال، شورکوٹ، جھنگ اور سرگودھا کو ملانے والی ساندل ایکسپریس طویل عرصے بعد دوبارہ پٹری پر آ گئی ہے، جس سے عوام کو سستی، محفوظ اور آسان سفری سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ جھنگ، شورکوٹ اور سرگودھا کے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ٹرین سروس شروع کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ ریلوے ٹریکس کی اپ گریڈیشن اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں