اسلام آباد(ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک) ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ منظور کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ منظور کرلیا گیا.
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم وزارتِ خزانہ کی بچت سے فراہم کی جائے گی تاکہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔
ای سی سی اجلاس میں کراچی کے کے-فور منصوبے کیلئے 7 ارب 79 کروڑ کی اضافی گرانٹ، پی آئی اے کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی گارنٹی اور پاکستان-عمان توانائی معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔






