خانوزئی پریس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کلب کا قیام

خانوزئی (ڈیلی آواز ٹائمز/ اعجازالحق)خانوزئی پریس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کلب کا قیام عمل میں لایا گیا۔

خانوزئی پریس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کلب میں پریس کانفرنس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس موقع پر باقاعدہ طور پر خانوزئی پریس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کلب کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ کلب خانوزئی، کاریزات، نانا صاحب، بوستان اور گردونواح کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، عوام کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے اور مثبت و ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

خانوزئی پریس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کلب — علاقے کی آواز، عوام کی ترجمان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں