اسلام آباد (ڈیلی آوازٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 12 ربیع الاول 1448ھ کے بابرکت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم امتِ مسلمہ کو سید الانبیاء، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادتِ باسعادت پر دلی مبارکباد اور عقیدت پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی ذاتِ مطہرہ نے ایمان، علم، اخلاق اور عدل پر مبنی ایک مکمل اور مثالی ضابط حیات کا پیغامِ الٰہی عالمِ انسانیت تک پہنچایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال قومی سطح پر 12 ربیع الاول **”نسلِ نو کا تحفظ، تعبیر اور کردار، سیرت النبی? کی روشنی میں کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ نوجوان نسل کی بہترین کردار سازی کے لیے سچائی، دیانت، محنت، نظم و ضبط، قانون کی پاسداری اور احساسِ ذمہ داری جیسے اسلامی شعائر کو ان کی تربیت کا حصہ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سیرتِ رسول? کی روشنی سے منور ہو کر علم و تحقیق، محنت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو اور ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ رسول اللہ? کی بعثت نے انسانی معاشرے کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک نئی سمت عطا کی۔ آپ? نے مکہ مکرمہ میں توحید، تقویٰ اور اخلاقی پاکیزگی جیسی اقدار کے ذریعے اصلاح کی بنیاد رکھی، جبکہ مدینہ منورہ میں عدل و مساوات، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق و فرائض پر مبنی اسلامی معاشرہ قائم کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اسوہ? حسنہ? تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح، فلاح اور مثالی کامیابی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ سیرتِ النبی? ہر دور کے بدلتے تقاضوں کے باوجود بنی نوع انسان کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم? نے انسانی شعور کو بلندی عطا کی اور انسانوں کی ذہنی و اخلاقی نشوونما کے ساتھ انفرادی و اجتماعی زندگی کے لیے ہدایت یافتہ راستہ متعین کیا۔ شخصی اور سماجی کردار سازی سیرتِ نبوی? کے پیغام کا اہم ستون ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور کے معاشی، معاشرتی اور اخلاقی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی زندگی کو سیرتِ طیبہ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ یہی ہماری اور آنے والی نسلوں کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی اور نجات کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا مبارک دن معاشرے میں اتحاد و یکجہتی، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام کے فروغ کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ اختلاف کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے مکالمے، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا اسوہ? رسول? کے سنہری اصولوں کے مطابق مضبوط اور پْرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئیے اس مبارک دن عہد کریں کہ سیرتِ طیبہ کو اپنے کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرزِ عمل میں اختیار کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پاکستان کو مضبوط، خوشحال، پْرامن اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے






