کوئٹہ، تھانہ عبدالخالق شہید کی کاروائی، مسروقہ گاڑی 24 گھنٹوں میں برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او اعجاز محمود

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے گزشتہ شب چوری ہونے والی گاڑی کو تھانہ خالق شہید پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر برآمد کرلیا جبکہ گاڑی چوری میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ پر واقع ایک مقامی شادی ہال سے آلٹو ٹرمپ گاڑی چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی۔ایس ایس پی آپریشنز ضیا مندوخیل، ایس پی سریاب عابد بخاری کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سریاب ڈویژن طالب حسین اور ایس ایچ او تھانہ خالق شہید اعجاز محمود کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیاں اور اور جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر مسروقہ گاڑی برآمد کرلی کرکے ملزم سلطان علی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں