کوئٹہ، شہید غنی خروٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، سنیچر ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)کوئٹہ، شہید غنی خروٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، سنیچر ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی صدر شفقت جنجوعہ کی نگرانی، ڈی ایس پی صدر سرکل شوکت جدون اور ایس ایچ او خروٹ آباد احسان مروت کی سربراہی میں خروٹ آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
مغربی بائی پاس پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کانسٹیبل عدنان احمد اور ملزمان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی حالت میں ملزم فضل محمد کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم رفیع اللہ کو بھی گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھینی گئی رقم برآمد کرلی۔
زخمی پولیس اہلکار اور ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
خروٹ آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر اور سنیچرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں