کوئٹہ میں مختلف روٹس پر چلانے کیلئے 27 مزید الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ ٹرانسپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف روٹس پر چلانے کی غرض سے 27 نئی الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، جنہیں چین سے درآمد کیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق کوئٹہ شہر میں پرانی لوکل بسوں کا آپریشن بند ہونے کے باعث اندرونِ شہر سفر کرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم گرین اور پنک بس سروس کے روٹس پر روزانہ ہزاروں شہری سفر کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت کی منظوری سے 27 الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ نئی بسیں چین سے منگوائی جائیں گی اور انہیں کوئٹہ کے ان روٹس پر چلایا جائے گا جہاں فی الحال گرین اور پنک بس سروس دستیاب نہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ نئی الیکٹرک بسوں کی سروس سے شہریوں کو جدید، آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات میسر آنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں