حب (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیاز اللہ سمالانی) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں لوکل ڈومیسائل کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیلدار حب سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع حب کے شہریوں کی جانب سے لوکل ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جمع کرائی گئی مختلف درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے فراہم کردہ شناختی دستاویزات رہائش خاندانی ریکارڈ اور دیگر متعلقہ کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ لوکل ڈومیسائل کے اجرا کے عمل میں تمام قانونی تقاضوں اور مقررہ قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ حقدار افراد کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑےاجلاس میں زیرِ غور درخواستوں کے حوالے سے متعلقہ ریکارڈ کی تصدیق، اعتراضات اور دیگر ضروری امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوکل ڈومیسائل سے متعلق معاملات کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے گااجلاس کے اختتام پر متعلقہ حکام نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور جائز درخواستوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے






