احمد پورسیال (ڈیلی آواز ٹائمز/آصف مجید سبحانی) بغیر ترپال مٹی کی ٹرالیوں نے ات مچادی بار بار انتظامیہ کے نوٹس میں دینا بھی کام نہ آیا شہری مبینہ طور پر آنکھوں اورمختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے لیکن انتظامیہ کی آنکھیں نہ کھلی بغیر ترپال مٹی کی ٹرالیوں کے خلاف ایکشن نہ لینا اور مسلسل خاموشی اختیار کیے رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے مدو کی روڈ ،جھنگ روڈاور ملتان روڈ پربغیر ترپال مٹی سے بھری ٹرالیاں شہریوں کے لیے عزاب بن گئیں روڈ پر مٹی گرنے اور دھول اڑنے سے مسافر اور رہگیر مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے انتظامیہ کی جانب سے ان ٹرالیوں کو کھلی چھوٹ دینا اور ایکشن نہ لینے پر شہریوں، راہگیروں،آنکھوں اور سانس کے مریضوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ،ڈپٹی کمشنر جھنگ اور مزید اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پر مٹی کی ٹرالیوں پر ترپال ڈالنے کا حکم صادر کیا جائے اور بغیر ترپال والی ٹرالیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔






