حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ماں اور بچے کی صحت ویکسینیشن اور چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے حب میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حب ڈاکٹر سجاد علی نے کی محکمہ صحت حب کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں ماں اور بچے کی صحت پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن غذائیت بیماریوں سے بچاؤ اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلٹھ آفیسر ڈاکٹر سجاد علی (ADHO)ڈاکٹر ماریہ جعفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والدین پر زور دیا کہ بچوں کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے اور ماں و بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا جائےواضح رہے کہ ماں اور بچے کی صحت اور چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ 14 ستمبر سے شروع ہو کر 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران مختلف پروگرامز آگاہی سیشنز اور ویکسینیشن سے متعلق سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی






