احمدپورسیال میں ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج، ہائی ایس کوچز کھڑی کر دی گئیں

احمدپورسیال(ڈیلی آواز ٹائمز/مجید سبحانی) ہائی ایس کوچز مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے آئے روز جرمانوں اور مبینہ طور پر بلاجواز ایف آئی آرز کے اندراج کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں کھڑی کر دیں، جس کے باعث مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات، گاڑیوں کی مرمت، ٹائرز، روٹ پرمٹ، ٹوکن اور دیگر اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ آئے روز جرمانوں اور مقدمات کے باعث ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔

احتجاجی ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ضرور کی جائے، تاہم بلاجواز جرمانوں اور مبینہ ناجائز مقدمات کا سلسلہ بند کیا جائے اور ٹرانسپورٹرز کو بھی اپنا مؤقف پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں