کوئٹہ، نوحصار پولیس کی کامیاب کاروائی، 3 ملزمان گرفتار، چھیناگیا موٹرسائیکل، موبائل فون اور استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عابدرضا مینگل

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک) کوئٹہ، نوحصار پولیس کی کامیاب کاروائی، 3 ملزمان گرفتارم چھیناگیا موٹرسائیکل، موبائل فون اور استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق

نوحصار پولیس کی کامیاب کارروائی، چھینا گیا 2026 ماڈل موٹر سائیکل، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا.

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل، ایس پی صدر شفقت امیر جنجوعہ اور ڈی ایس پی کچلاک عابد جدون کی سربراہی میں ایس ایچ او نوحصار عابد رضا مینگل ایڈیشنل ایس ایچ او نوحصار خدائے داد نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نجیب اللہ، جعفر خان اور نصیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں چھینا گیا 2026 ماڈل موٹر سائیکل، چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان اور برآمدگیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نوحصار پولیس کا سلوگن کوئٹہ پولیس — عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں