پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ

خانوزئی (ڈیلی آواز ٹائمز/ابرار کاکڑ)پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق

ایس ایس پی پشین نوید عالم کی خصوصی ہدایات پر خانوزئی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوعنایت اللہ کاکڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او خانوزئی نصیب اللہ کی قیادت میں پولیس نے مقدمہ نمبر 24/26، دفعات 302، 34 کے تحت مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

خانوزئی پولیس کی بروقت کارروائی سے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی ذمہ دارانہ کوششیں نمایاں ہوتی ہیں۔

ایس ایس پی پشین نوید عالم، ڈی ایس پی عنایت اللہ کاکڑ اور ایس ایچ او نصیب اللہ کی کاروائیوں کو عوامی حلقوں کیجانب سے حوصلہ افزا قرار دیا گیا۔

#خانوزئی_پولیس #پشین_پولیس #پولیس_کارروائی #ایس_ایچ_او_خانوزئی #قانون_کی_بالادستی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں