جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جھنگ(ڈیلی آواز ٹائمز/آصف مجید سبحانی) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے حوالہ سے آگاہی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر سلطان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد پرویز، ضلعی محکموں کے افسران، محکمہ زراعت کے افسران، زرعی ماہرین،نمبردران،کاشتکاروں اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد پرویز نے سموگ کے اسباب، فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شرکاءکو آگاہی فراہم کی جبکہ حکومت پنجاب کی انسدادِ سموگ پالیسی، بالخصوص فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر سلطان نے کہا کہ سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں