سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صنعتی ترقی میں ضلع حب ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتایےکوئٹہ میں رول آوٹ کے بعد حکومت بلوچستان نے صنعتی ضلع حب میں ڈیجیٹل نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کو تعینات کرنے کے لیے تکنیکی اقدامات کیے ہیں سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے یہ بات انہوں نے پیرکے روز سیف سٹی پراجیکٹ ضلع حب کےسرویلنس سینٹر دورے کے موقع پر متعلقہ حکام سے گفتگوکرتے ہوئے کہی کمشنرلسبیلہ ڈویژن کو اے ایس پی عدنان بشیر نے سرویلنس کیمروں کے ذریعے شہر کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کےحوالے سےکئےگئے اقدامات سے آگاہ کیااس موقع پرکمشنر نےسرویلنس سینٹر کے مختلف سیکشن کا دورہ کیاکمشنرسائرہ عطاءکہاکہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اورچیف سیکرٹری شکیل قادرخان کی ہدایت پرسرمایہ کاروں کومستحکم ماحول فراہم کرنےجدیدحفاظتی اقدامات کےانفراسٹرکچرکاقیام تیزی سے پھیلتے حب سٹی کوکرائم فری زون بنانے میں اہم کرداراداکریگی کمشنر لسبیلہ ڈویڑن سائرہ عطاء نےاس سلسلے میں سیف سٹی پراجیکٹ کی آپریشنل سرگرمیوں کاجائزہ لیاجو شہر کے مختلف مقامات پرنصب کئے گئے ہیں کمشنر نےضلع حب کےسرویلنس کیمروں کےذریعےجدیدشہری کمیونٹی سسٹم بلوچستان سیف سٹی پراجیکٹ کاجائزہ لیاکمشنر کوبتایا گیاکہ سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پرواقع ضلع حب ایک اہم صنعتی مرکز اور ٹرانزٹ زون کے طور پر کام کرتا ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن کا کہنا ہیکہ صوبہ بھرکےاسٹریٹجک اضلاع بشمول ضلع حب تک سیف سٹی پراجیکٹ کوپھیلایا گیاہےاورسیف سٹی منصوبےکامقصد قانون کے نفاذ کو بہتر بنانے اور سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پراسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ اسمارٹ ٹریفک مینجمنٹ نفاذکویقینی بناناہےاورخصوصی آئی ٹی اورسسٹم مینیجرزڈیٹالنکس اورکمپیوٹر کی مدد سے ہنگامی واقعات کےدوران پولیس کےریپڈرسپانس کوممکن بناتے ہیں۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں