کوئٹہ+ مسلم باغ (ڈیلی آواز ٹائمز/ابرار کاکڑ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP)، روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ N-50 کی جانب سے BUITEMS کیمپس، مسلم باغ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا.
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ N-50 سیکٹر 1 (KSF) کے زیرِ اہتمام BUITEMS کیمپس مسلم باغ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار کا انعقاد SPO سہیل ندیم، PO احمد اللہ، APO محمد انور اور JPO ردا ناز کی جانب سے کیا گیا۔
سیمینار میں کیمپس ڈائریکٹر، اسسٹنٹ رجسٹرار اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ شرکاء کو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں، محفوظ ڈرائیونگ اور ذمہ دار روڈ یوزر کے کردار کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
خصوصی طور پر Pedestrian Safety (پیدل چلنے والوں کی حفاظت)، سڑک عبور کرنے کے محفوظ طریقے، Road Furniture اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ Driving Licence Authority Quetta کے طریقہ کار، ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور قانونی و محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
سیمینار کے اختتام پر NHMP کی جانب سے طلباء و طالبات میں یادگاری تحائف تقسیم کیے گئے۔
روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ، N-50 سیکٹر 1، KSF
NHMP — محفوظ سفر، محفوظ زندگی
ترجمان موٹر وے پولیس قلعہ سیف اللہ سیکٹر 1 (N50)








