قلعہ سیف اللہ میں بجلی لائنوں سے کنڈکٹرز اور برقی آلات چوری کرنے والا گروہ گرفتار

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے مختلف دیہی علاقوں میں بجلی کی لائنوں سے کنڈکٹرز اور دیگر برقی آلات چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی خصوصی ہدایت پر کیسکو ٹیموں نے لیویز فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگایا۔لیویز اہلکاروں نے موقع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے چوری شدہ برقی سامان بھی برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ کیسکو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے ڈھانچے کی چوری یا نقصان کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ عوامی سہولت میں خلل نہ پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں