جنوبی ویرستان، ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، دو زخمی

میرانشاہ (روزنامہ آواز ٹائمز ) جنوبی ویرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ نے بتا یا دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو ے ہیں ۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جائے دھماکا پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا،جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں