لاہور (روزنامہ آواز ٹائمز) نگران پنجاب حکومت نے دیہات میں عوام کو شہرکی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے پروگرام کے ذریعے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا، دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔پروگرام کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ گاؤں میں رہنے والوں کو برتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹ، شادی اورطلاق رجسٹریشن کے لئے دور دراز نہیں جانا پڑے گا
، ہر گاؤں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا، گاؤں کی حالت سدھار نے کے لئے مقامی معززین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔گاؤں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا، ہر گاں سے وصول ہونے والا ریونیو گاؤں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا ہے۔






