حب(تحصیل بیورو چیف /شیخ شیراز انور) میر علی حسن زہری کی شمولیتی جلسہ گاہ میں آمد کے موقع پر پارٹی کے رہنماوں نے استقبال کیاگیا جبکہ میر علی حسن زہری صدر پیپلز پارٹی حب کی قیادت میں اور میر عمران بنگلزئی کی سربراہی میں ساکران جہان آباد گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جوکہ ایک جلسہ گاہ کی شکل میں تبدیل ہوگیا جس میں مختلف قبائلی شخصیات و سیاسی لوگوں نے دیگر پارٹیوں کو خیر آباد کرکے پیپلز پارٹی میں بڑی تعداد میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا جبکہ تلاوت قران پاک سے شمولیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا اور بعدازاں گرینڈ شمولیتی پروگرام سے میر اسحاق ریکی ۔ میر رفیق سمالانی ۔شکیل شیخ ۔میر سعیدعلیزئی،عبدالحمیدشیخ ۔محمد جان مری منتخب کونسلر ۔صوبائی نائب صدر پیپلز پارٹی نوید درانی ڈویژن جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثناء رونجہ۔جنرل سیکریٹری حب پیپلز پارٹی شریف پالاری نے گرینڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔میر علی حسن زہری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کی بہترین انداز میں قیادت کررہے ہیں اور میر علی حسن زہری کی قیادت میں مختلف قبائل کے رہنما جوق در جوق شمولیت کررہے ہیں.شمولیت سے واضع ہے کہ یہ تمام دوستوں کی محنت و لگن ہے اور عوام پیپلز پارٹی کو ایک حقیقی پارٹی دیکھ کر شمولیت کررہے ہیں۔چونکہ مرحوم اکبر لاسی کی حب لسبیلہ میں بے انتہا قربانیاں ہیں اور میر علی حسن زہری پر اعتماد رکھتے ہوئے عوامی رجحان پیپلز پارٹی میں واضع نظر آرہا ہے بھوتانی گروپ ایک دریجی تک محدود ہےمتعدد بار اقتدار میں رہنے کے باوجود آج تک حب کے مسائل حل نہ ہوسکے اور حب تمام تر بنیادی مسائل سے دو چار ہے جبکہ ہمارے دوستوں نے اقتدار میں نہ رہتے ہوئےحب لسبیلہ میں قربانیاں دی اور عوام کے ساتھ ہمہ وقت شانہ بشانہ کھڑے رہے۔پیپلز پارٹی کے قائدین عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گے۔جس پارٹی کے تلے اور پرچم کے تلے شمولیتیں ہورہی ہیں وہ سرداری و جاگیرداری پارٹی نہیں ہے اور نا ہی انا پرست و مفاد ہرست پارٹی ہے بلکہ عوامی طاقت کی پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے جوکہ عوامی مینڈٹ سے اور عوامی طاقت سے منتخب ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریگی۔پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر حب کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے لڑے گے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے برادری کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت ختیار کرلی ہے۔۔حب کے ایم این اے اور ایم پی کئی سالوں سے اقتدارہوتے ہوئے بھی حب کو کھنڈرات میں بدل دیا پانی بجلی اسٹریکچر سیوریج گیس سڑک اور انڈسٹریز زون میں مقامی آبادی کو روزگار نا دینا اور دیگر مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور کبھی بھی عوامی مسائل سمیت حب کے مقامی لوگوں کو روز گار رک نہیں دیاگیاجبکہ خلیفہ شاہ نورانی نواز علی نے کہا کہ میں 2001 ایک سے تخت دریجی کے خلاف ہوں کیونکہ دریجی کے بعض عوام ہمارے مرید ہیں۔تخت دریجی کوشاید حب و لسبیلہ کے جیالے نہیں جانتے لیکن میں خلیفہ شانورانی اور اہل دریجی بہتر جانتے ہیں۔اگر آج حب کے لوگ میر علی حسن زہری کا ساتھ نہیں دینگے تو عوام زندگی بھر افسوس کرے گی حب کےعوام کو علی حسن زہری کے شکل میں ایک محسن لیڈر ملا ہےجس کی قدر کرے۔ پیپلز پارٹی کے گرینڈ شمولیتی پروگرام میں رئیسانی گوٹھ سے بھوتانی برادارن کو خیرباد کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے محمد اسلم رئیسائی ۔جمعہ خان رئیسانی میر حسن رئیسانی بچل خان رئیسانی ،میر سعید علیزئی اپنے خاندان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میؑں شمولیت اختیار کرلی جبکہ پاک سرزمین پارٹی سے ملک نیک محمد لہڑی نصیر لہڑی نے اپنے برادری کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ملاں گوٹھ ساکران سے پیپلز پارٹی میں شمیولت کرنے والے واحد، الہی بخش منظور ،عارف، غوث بخش ،حاجی دودا خان، حاجی رحیم ، اشرف مگسی۔عبدالعزیز قلندرانی، شرجیل قلندرانی ،عبدالمالک، اورنگ زیب قلندرانی۔اقبال قلندرانی عبدالحکیم قلندرانی۔عبدالوحید عبید اللہ سراج احمد محمد اسلم ،محمد نعیم ،ذاکر جان ،طارق عزیز ،عبدالعزیز شاہوانی۔امام دین لہڑی عبید اللہ لہڑی عثمان لہڑی غلام سرور لہڑی یونس گزگی مجید گرگناڑی بیشر سمالانی منیر سمالانی ۔دیدار لہڑی ظفر خان بنگلزئی نصراللہ جتک پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اسکے علاوہ بی این پی مینگل کو خیرباد کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے میر ظریف مینگل قطب مینگل رحمت اللہ مینگل اور یاسین شیخ وستار مگسی شامل ہیں جبکہ زہری برادری سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے عابد زیری ریاض زہری نے خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کاباقاعدہ اعلان کردیا۔اس موقع پر حب کی بڑی تعداد نے شرکت کی.






