اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔قومی اسمبلی کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثیکی تصدیق کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکانٹ پر جاری اطلاع کے مطابق حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی جس کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے تاہم گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔






