سرکاری ملازمین کو خوشخبری،حکومت کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روزنامہ آواز)حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے درخواست آرہی ہے کہ عید سے پہلے تنخواہ دی جائے، لہذا اس حوالے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ تمام سرکاری ملازمین کو 23 جون بروز جمعہ تک اس ماہ کی تنخواہیں اداکی جائے تاکہ ملازمین عید کے حوالے سے اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں