پاکستان میں فلم بنانے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنی ملے گا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی فلم انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے، فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنی حاصل ہوگا۔مریم اورنگزیب نے نیشنل امیچورفلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے ہائی اچیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں، 1970 سے 2000 کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی رکی رہی۔فاقی وزیر نے کہا کہ 2000 کے بعد فلم انڈسٹری میں ترقی کا سفر شروع ہوا، بڑے میڈیا ہاسز نے فلمیں بنائیں جس سے انڈسٹری بحال ہونا شروع ہوئی، سینما گھر نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مزید ترقی نہیں ہو رہی اور ملٹی سکرین سینما مہنگے ہونے سے عام عوام کا فلم دیکھنا چیلنج بن چکا ہے۔لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ 2017 میں حکومت نے پہلی فلم پالیسی جاری کی، فلم پالیسی میں فلم، ڈرامہ اور موسیقی کی بحالی کا وژن فراہم کیا گیا، 2018 میں ہم نے فلم پالیسی کو بجٹ میں شامل کیا اور گزشتہ سال وزارت اطلاعات کے تحت فلم ڈویژن کا آغاز کیا۔مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کی فلم انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے، فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنی حاصل ہوگا، آلات کی درآمد، فلم میکنگ، سینما اور پروڈکشن کے آلات کی درآمد پر ٹیکس زیرو ہے، کارپوریٹ سیکٹر فلم کیلئے رقوم فراہم کرے گا تو ٹیکس کریڈٹ لیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں