کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام عالمی معاملہ ہے،ناسور کا مقابلہ ہم قومی یکجہتی سے کرسکتے ہیں، نئی نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام متعلقہ صوبائی اداروں سے مل کر اس لعنت کے خلاف بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ جس میں پاکستان اینٹی نارکوٹیکس کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جو 86 میٹرک ٹن مختلف قسم کے منشیات نذر آتش کر رہے ہیں یہ ہمارے اداروں کے کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں کہا حکومت پاکستان منشیات کے عادی افراد کے لئے پاکستان میں قائم مختلف ریہیبیلی ٹیشن سینٹر ز میں منشیات میں مبتلا لوگوں کی علاج معالجے کے لئے استعمال ہونے والی مخصوص دوائی کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں جس سے دنیا کے بہت سے ملکوں میں کامیابی کے ساتھ علاج کی جارہی ہے۔اس دوائی کو استعمال کرنے کے لئے مخصوص سینٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ اس دوائی کو کوئی غلط استعمال نہ کر سکے۔






