اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ملکی بالخصوص بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جلد دونوں رہنماء اسلام آباد میں ملاقات کر کے آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔






