اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)استحکام پاکستان پارٹی نے ریجنل کمیٹیاں تشکیل دے دی،پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے مشاورت کے بعد 7 ڈویڑنوں کی کمیٹیاں تشکیل دی ہے،ریجنل کمیٹیاں ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے نام تشکیل کرینگے۔ڈسٹرکٹ کمیٹیاں بنانے کیلئے ڈویڑنل کمیٹی کو 10 دن کا ٹائم دے دیا گیا ہے،کمیٹی میں لاہور ڈویڑن سے ڈاکٹر مراد راس، میاں خالد محمود، شعیب صدیقی، رائے اسلم کھرل اور چوہدری امین شامل ہیں،گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے اجمل چیمہ، چوہدری اخلاق، سید الحسن شاہ اور میمن تارڑ شامل ہیں،فیصل آباد ڈویژن سے اجمل چیمہ، چوہدری ظہیر، چوہدری علی اختر، کاشف اشفاق اور یعقوب شامل ہیں،ساہیوال ڈویژن سے نعمان لنگیال، نوریز شکور، ایم شاہ، دیوان اخلاق،دیوان عظمت اور مہر ارشاد شامل ہیں،ڈی جی خان ڈویژن سے عبدالحء دستی، نیاز گشکوری، رفاقت گیلانی اور سردار قیصر مگسی شامل ہے،بہاولپور ڈویڑن سے سید مبین عالم اور تحسین گردیزی کے نام دے دئے گئے ہیں،راولپنڈی ڈویژن سے راجہ یاور، فیاض الحسن چوہان اور شیخ طارق کو ذمہ داری سونپی گئی ہے،ڈویژنل کمیٹی کے نامزد رہنماوں کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی گئی۔






