اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کردیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریجن کی سطح پر الیکشن کمیشن عملے سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا اور راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سے گزشتہ روز ملاقات کی، الیکشن کمیشن افسران نے چیف الیکشن کمشنر کو تیاریوں کے حوالے سے بریففنگ دی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر چاروں صوبوں کے الیکشن افسران سے مرحلہ وار ملاقاتیں کرینگے۔






