نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر نوٹس بھیج دیا

لاہور (روزنامہ آواز ٹائمز) قومی احتساب بیورو (نیب)نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔نیب نے سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔دونوں کو کل (پیر) 26جون کو دن 11بجے نیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا، آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں