حکومت کا شوگر ڈرنکس، جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)9واں اقتصادی جائزہ مکمل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر ٹیکسز کی بھرمار کا سلسلہ رک نہیں سکا، وفاقی حکومت نے شوگر ڈرنکس، جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت درآمدی و برانڈڈ شوگر ڈرنکس اور جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے گی، شوگر ڈرنکس اور جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 10 فی صد سے بڑھا کر 20 فی صد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف ای ڈی کے علاوہ شوگر ڈرنکس اور جوسز پر 18 فی صد سیلز ٹیکس عائد ہے، نئے ٹیکسز کے باعث درآمدی و برانڈڈ تمام جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کھاد پر بھی ایف ای ڈی اور زمین کی خریداری پر ٹیکس دوگنا کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں