ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.6تھی جبکہ مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش ریجن ہے۔ زلزلہ کی گہرائی 216 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں