نواز شریف اچھے آدمی ہیں ،شہزاد اکبر نے ملکی تباہی کا ذمہ دار جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کو ٹہرادیا

لندن (روزنامہ آواز ٹائمز)سابق مشیر احتساب ڈاکٹرشہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں‘ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے‘وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں‘ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں۔لندن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائیگا‘مجھے رواں برس الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی‘ فیصل واوڈا کو ٹافی دی‘ اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں‘ مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں