اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)معاشی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی فنڈنگ بہتر ہوئی ہے۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز قرضے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔معاشی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، پاکستان اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔بلوم برگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز جمع کرائے ہیں، پاکستان کو مالی سال 2024ء میں 23 ارب ڈالرز ادا کرنے ہیں۔معاشی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق پاکستان کی ادائیگیاں اس کے زرِمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں۔بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی فنڈنگ ضروری ریفارمز پر عمل کرانے اور سیاسی صورتِ حال کے سبب معطل رہی۔معاشی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے بلوم برگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان کا ڈالر بانڈ 27 فیصد بڑھا ہے۔






