کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شدید گرمی میں عوام پریشان کوئی پوچھنے والا نہیں

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شدید گرمی میں عوام پریشان کوئی پوچھنے والا نہیں کیسکو حکام کا جب جی چاہیے وہ کسی علاقے کی بجلی بند کردیتے ہیں جب دوبارہ رابطہ کیا جاتا ہے تو کئی گھنٹے بعد بجلی بحال کی جاتی ہے اس کانوٹس لیا جائے کیونکہ شدید گرمی کی وجہ سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اندرون بلوچستان بدستور 18گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے کوئٹہ میں بھی 12سے 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید گرمی میں کوئٹہ کے شہری پریشان ہیں اس حوالے سے وزیراعلی بلوچستان،گورنر بلوچستان نوٹس لیں دوسری جانب کیسکو کی جانب سے بھاری بھر کم بلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب دوسری جانب بھاری بھر کم بلوں کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں کئی بچے ہیضہ ہوچکے ہیں اس لئے کوئٹہ کے شہریوں پر رحم کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں سردیوں میں گیس غائب جبکہ گرمیوں میں بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے شہری دونوں سیزن میں اذیت کے شکار ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں