کوئٹہ میں گرین بس سروس کا کل سے آغاز ہو گا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس کا آغاز کل(پیر) سے ہو گا، بس بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جائے گی۔اس حوالے سے محکمہء ٹرانسپورٹ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گرین بس سروس کے بلوچستان یونیورسٹی تا بلیلی 18 اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔محکمہء ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک 8 بسیں چلائی جائیں گی، ایک گرین بس میں 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔صوبائی محکمہء اطلاعات نے بتایا ہے کہ گرین بس سروس میں فی سواری کرایہ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کی بدولت متوسط طبقے کو سفر کی سہولت میسر ہو گی۔محکمہء اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرین بس سروس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے گا، بسوں میں خواتین اور بزرگوں کے لیے الگ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں