لاہور (روزنامہ آواز ٹائمز) مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلا س چیئرمین مولانا سیدمحمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت آج (18 جولائی)منعقد ہوگاجس میں ماہ محرم الحرام کے چاندکی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل ریت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کراچی اورپشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔






