خیبر(روزنامہ آواز ٹائمز) باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ کے پولیس اسٹیشن میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4اہلکار زخمی ہوگئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردانہ حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ بازار میں دھماکا اور فائرنگ ہوئی، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ دھماکا باڑہ بازار تحصیل کمپاؤنڈ میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تاہم ریسکیو1122 نے دھماکے میں زخمیوں کو ایچ ایم سی علاج کے لئے منتقل کردیا ہے،پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر حملہ خودکش ہوسکتا ہے تاہم دھماکے کے بعد باڑہ بازار کو بند کردیا گیا اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ کے پولیس اسٹیشن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گرد حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4اہلکار زخمی ہوئے۔حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے 2دہشتگردوں کو گیٹ پرروکا، دونوں حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ اور دھماکے کئے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار زخمی ہوئے، جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، دھماکہ کی وجہ سے عمارت اور گیٹ کو نقصان پہنچا، بادی النظر حملہ آوروں نے اندر جانے میں ناکامی پر خود کو اڑا دیا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے،وزیرِ اعظم کی شہید کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روک کر اور اپنی جانوں پر کھیل کر دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی جان پر کھیل کر عوام کی حفاظت یقینی بناتے ہیں مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔






