وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمانوں کے شاہ خرچیاں،دونوں ہاتھ گھی میں،دونوں ترجمانوں کو الگ الگ تنخواہ ودیگرمراعات جاری

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمانوں کے دونوں ہاتھ گھی میں،دونوں ترجمانوں کو الگ الگ تنخواہ ودیگرمراعات 2لاکھ 30ہزار کے علاوہ ایک گاڑی 250لیٹر ملنے لگیں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (کابینہ سیکشن)کے ٹرمزاینڈ کنڈیشن (نوٹیفکیشن) اجرائے تاریخ 12-05-2022 (جس کا حوالہ عدالتی فیصلے میں دیاگیاہے) کے مطابق حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کو ڈیڑھ لاکھ تنخواہ،35ہزار گھر کا کرایہ،کسی سرکاری دورے پرروزانہ الاؤنس 5ہزار،ہوائی سفر اور ہوٹل چارجز 15ہزار فی دن،سفروہوٹل کی رہائش وزیراعلیٰ کی منظوری سے،لینڈ لائن فون وفیکس لاتعداد،بین الاقوامی سفر میں ایک عدد موبائل فون ماہانہ 8ہزار بل کے ساتھ،بجلی اور گیس بل جو20ہزار سے زیادہ نہ ہوں،13سو سی سی گاڑی بمعہ ڈرائیور 250لیٹر ماہانہ اور 4*4گاڑی بمعہ ڈرائیور 350لیٹر ماہانہ،میڈیکل چارجز الگ سے دئیے جارہے ہیں۔جبکہ 9-3-2023کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی کو ڈیڑھ لاکھ تنخواہ،35ہزار گھر کا کرایہ،کسی سرکاری دورے پرروزانہ الاؤنس 5ہزار،ہوائی سفر اور ہوٹل چارجز 15ہزار فی دن،سفروہوٹل کی رہائش وزیراعلیٰ کی منظوری سے،لینڈ لائن فون وفیکس لاتعداد،بین الاقوامی سفر میں ایک عدد موبائل فون ماہانہ 5ہزار بل کے ساتھ،بجلی اور گیس بل جو20ہزار سے زیادہ نہ ہوں،13سو سی سی گاڑی بمعہ ڈرائیور 250لیٹر ماہانہ میڈیکل چارجز الگ سے دئیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں