کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/شعبہ کرائمز) چوری وڈکیتی کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے ناسور نے بھی سراٹھالیا، سیٹلائٹ ٹاؤن میںمعصوم ماںبیٹی سپردخاک کردی گئی جبکہ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میںنامعلوم موٹرسائیکل سواروںکی رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں2 معصوم خواتین ماںبیٹی کو قتل کردیا گیا ، رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا جو اب تک ہسپتال میںزیرعلاج ہےجبکہ دوسری جانب 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود سفاک ملزمان گرفتار نہ ہوسکے اور نہ ملزمان کی سراغ لگائی جاسکی.
شہید ہونے والے ماںبیٹی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیںہے اور نہ کسی نے کسی قسم کی دھمکی دی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروںکی فوٹیج نکالی ہے جس میںملزمان نے چہرے ڈھانپے اور تصاویر میںپہچانے نہیںجارہے ہیں.
دوسری جانب ایس، ایچ، او سیٹلائٹ ٹاؤن عاشق خٹک نے روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، فورنزک، مخبروںاور دوسرے تمام ذرائع کو استعمال میںلاکر بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرنے میںکامیاب ہوجائینگے.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






