اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد بار کونسل کمپلیکس کے توسیعی بلاکس کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت کے خوشگوار اختتام پر بار کونسل کمپلیکس کے افتتاح پر خوشی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین سب سے بالا تر ہے اور آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج حضرات پر لازم ہے۔ آنے والوں نسلوں کے کیے اچھا نظام بنائیں، رویو ں کا مسئلہ ہے رویوں کو درست کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی عزت کو بحال کرنے کے لیے اچھا فنکشنل طرز عمل اپنانا چائیے،17 ججوں کے پاس ایک جیسا اختیار ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبائی حکومتوں میں مقابلہ سخت ہو گیا ہے، وکلاء ملک کے ترقی کے لئے ایک بنیادی جزو ہیں ، اگر وکلاء حقوق کے لیے لڑتے ہیں تو ان کے حقوق کو بھی سنا جائے۔ تقریب میں اسلام آباد بار کونسل کے حکام کے علاوہ جڑواں شہروں کی وکلائ برادری نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






