نوابزادہ ہارون رئیسانی کی شہادت کسی قسم کا کوئی قبائلی تصادم نہیں ہے، ترجمان سراوان ہاوس

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/شعبہ کرائمز) ترجمان سراوان ہاوس نے کہا ہے کہ نوابزادہ ہارون رئیسانی کی شہادت کسی قسم کا کوئی قبائلی تصادم نہیں ہے ترجمان سراوان ہاوس کے مطابق گزشتہ شام پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ جس میں نوابزادہ ہارون رئیسانی کی شہادت ہوئی تھی یہ کسی قسم کا قبائلی تصادم نہیں تھا بلکہ شہید نوابزادہ ہارون رئیسانی جوکہ ڈپٹی ڈائرکٹرفوڈاتھارٹی تھے اور اس وقت سرکار ڈیوٹی پر تھے جس کی سرکاری طور پر ان کے آفس نے تصدیق کی ہے اور پریس ریلیز بھی جاری کی ہے ترجمان سرآوان ہاوس کا کہناہے کہ کہ دوران ڈیوٹی نوابزادہ ہارون رئیسانی پر جرایم پیشہ افراد نے حملہ کیا تھاجوخود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں جس کے نتیجے میں نوابزادہ ہارون رئیسانی اپنے سرکاری گارڈ لیویز اہلکالال محمد سومرو سمیت موقع پر جام شہادت نوش کرگئے لہذا اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں اس قسم کی بے بنیاد قسم افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے علاہ ازیں ترجمان سرآوان ہاوس نے چیف آف سرآوان نواب محمد اسلم رئیسانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوے کہاہے نواب محمد اسلم رئیسانی نے کسی قسم کا کوی بیان جاری نہیں کیا انہوں نے کہا کہ سرآوان ہاوس کے حوالے سے کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلی جائے تاکہ اس قسم کی افواہوں کی روک تھام ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں