وزیراعظم محمد شہبازشریف کی انوارالحق کاکڑکو نگران وزیراعظم بننے پر مبارک باد

لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انوارالحق کاکڑکو نگران وزیراعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے،آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی،انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہے،تمام جماعتوں کی طرف انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے،16 ماہ میں ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہم کنار کیا ہے، امید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔ دعا گو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں