76 ویں یوم آزادی پر پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی

لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستان کا 76 واں یوم آزادی ملک بھر میں بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یوم آزادی کے موقع پر دن کے آغاز پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے توپوں کی سلامی دی۔تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں