اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں، فنڈنگ اور اخراجات کی رپورٹ طلب کرلی،الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ 29اگست 2023سے قبل گوشوارے جمع کرائے جائیں،حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں چارٹرڈ اکاؤٹنٹ کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ جمع کرائیں،جس میں آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع،اثاثے اور واجبات سے متعلق تفصیلات درج ہو۔






