سائفر گمشدگی کیس، حکومت کا خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کیخلاف سائفر گمشدگی کیس کی عدالتوں میں پیروی کے لئے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا،سائفر گمشدگی کیس کے معاملے پر حکومت کی جانب سے عدالتوں میں پیروی کے لئے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کی سفارش پر اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سمری وزارت قانون کو بھیج دی ہے،ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن ٹیم میں شاہ خاور، رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں