اسلام آبا د(روزنامہ آواز ٹائمز )کوک بانڈز کا اجرا آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر جاری کرنے کا قوی امکان ہے،ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل سکوک بانڈ کے اجرا کو ستمبر میں جاری کرنے کا پلان مؤخر کر دیا گیا،ستمبر کی بجائے نومبر میں سکوک بانڈ کے اجرا پر کا فیصلہ کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرا اقتصادی جائزہ ستمبر کے آخر میں ہوگا، آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر سکوک کے اجرا سے اچھی قیمت مل سکتی ہے، نومبر میں سکوک بانڈز کے اجرا سے پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔






