مظفر آباد(آوازٹائمز)آزاد کشمیر میں شدید برف باری نے گزشتہ کئی برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ضلع باغ کے علاقے ملوٹ میں برفانی طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ کئی عمارتیں اور گھر متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔آزاد کشمیر میں حالیہ شدید برف باری کے باعث ضلع باغ کے نواحی علاقے ملوٹ میں ایک شخص برفانی طوفان کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ محکمہ شاہرات و تعمیراتِ عامہ کے مطابق تحصیل دھیرکوٹ کے گاں نیلہ بٹ میں مارکی کی عمارت گر گئی جبکہ چمیاٹی میں 2 گھروں کو نقصان پہنچا۔وزیر تعمیراتِ عامہ و مواصلات سردار ضیا القمر نے بتایا کہ برف باری اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ہنگامی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں اور بھاری مشینری و ضروری آلات ہنگامی رسپانس کے لیے تیار رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے گا اور سڑکوں کی بروقت بحالی کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں قریبی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر شہدا کے خاندانوں اور عوام سے معافی مانگیں، چوہدری ارمغان سبحانی
وزیرِ اعلی میر سرفراز بگٹی سے جیالوں کے لیے 24 جولائی کو کوئٹہ سے لاہور کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کا مطالبہ
حب، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف ودیگر حاضری یقینی بنائیں،مسلسل غیرحاضر ملازمین، ناقص کارکردگی والے ملازمین کیخلاف کاروائی کا حکم دیدیا، ڈپٹی کمشنر
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
سپارکو کی ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی
سانحہ زیارت،جے یو آئی نظریاتی کی دھرنے میں شرکت، 17 جولائی شٹر ڈان ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان
Director General Farms & Feed Resources Quetta
بلوچستان اسمبلی کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ، اسپیکر کی اعلی حکام کو ہدایات
بلوچستان میں آپریشن “شعبان” جاری، مزید 5 دہشت گرد ہلاک
میرے استعفے یا میرے قتل سے امن آتا ہے تو گولی کھانے کو تیار ہوں سرفراز بگٹی کا محمود خان اچکزئی کوجواب






