اسلام آباد+لاہور+مظفرآباد+ کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) سوسائٹی آف سرجن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر پروفیسر سرجن سید محمدسلیم شاہ آغا نے سوسائٹی آف سرجن پاکستان گوجرانوالہ چیپٹر اور سوسائٹی آف سرجن پاکستان میرپور آزاد جموںوکشمیر چیپٹر کی منظوری دیدی ، منظوری کے بعد دونوںنئے چیپٹرز سوسائٹی کے فنکشنز، ٹریننگز اور دیگر تمام ایکٹیوٹیز کرنے کے مجاز ہونگے،سوسائٹی آف سرجن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر پروفیسر سرجن سید محمدسلیم شاہ آغا نے سوسائٹی آف سرجن پاکستان گوجرانوالہ چیپٹر اور سوسائٹی آف سرجن پاکستان میرپور آزاد جموںوکشمیر چیپٹر کو مبارک بادی اور امید ظاہر کی کہ وہ سوسائٹی آف سرجن پاکستان اور عوام کے امنگوںکے مطابق اپنی خدمات سرانجام دینگےیاد رہے، سوسائٹی آف سرجن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر پروفیسر سرجن سید محمدسلیم شاہ آغاکا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین اور کوئٹہ سے ہے جو پورے صوبے کیلئے اعزاز کی بات ہے.






