آل حب رمضان المبارک نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل چاند کلب نے اپنے نام کرلیا

حب ( شاہجہان ڈگارزئی) آل حب رمضان المبارک نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل چاند کلب نے اپنے نام کرلیا، آل حب رمضان المبارک نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چاند کلب حب بمقابلہ بلوچ اسٹار فٹبال کلب حب کے درمیان کھیلا گیا جس میں چاند فٹبال کلب نے بلوچ اسٹار فٹبال کلب کو 6 گول کے مقابلے میں 9 گول سے ہرا کر فائنل اپنے نام کرلیا اس شاندار میچ کے مہمان خاص انچارج سی آئی اے طارق رحیم جاموٹ تھے اس نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند معاشرے کیلئے بےحد ضروری ہے ،منشیات سے انکار کھیل سے پیار ہی معاشرے میں سدھار لانے کا بہترین سلوگن ہے حب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو، فٹبال ایک عالمی کھیل ہے اس میں نوجوانوں کی دلچسپی سے اسپورٹس کو مزید ترقی ملے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات بلوچ اسٹار فٹبال گراؤنڈ میں جاری آل حب رمضان المبارک نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطورِ مہمان خاص گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں چاندفٹبال کلب کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ مہمان خاص طارق رحیم جاموٹ نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر سیکرٹری ٹورنامنٹ ابوبکر دانش میروانی بلوچ نے کہاکہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے فروغ اور گرائونڈز کی تعمیر پر کام کررہی ہے جس کا مقصد یہاں کھیل کے رواج کو پروان چڑھانا ہے تاکہ نوجوان کھیل کی طرف متوجہ ہوں منشیات سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں کمی آئے،آخر میں مہمان خاص نے فاتح اور رنر ٹیموں کو مبارکباد بھی پیش کی، اور اپنے طرف سے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے کیش پرائز کا اعلان کیا،،، اس موقع پر سیکرٹری ٹورنامنٹ ابوبکر دانش میروانی، صدر ٹورنامنٹ الٰہی بخش سمالانی، جہانزیب جمال،عبدالرشید موٹک، یاسر میروانی،نعیم بلوچ،بیبرگ بلوچ، ودیگر موجود تھے۔۔۔۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں