آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج‘14 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا برقرار

اسلام آباد(آوازٹائمز)سپریم کورٹ نے آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقراررکھی ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی گواہی میڈیکل اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی نقص ثابت نہیں ہوا۔متاثرہ والدہ نے بتایا بچہ گھر لوٹا تو گردن پر خراشیں اور پریشان حالت میں تھا، متاثرہ نے بتایا کہ ملزم پتنگ اور کنچے دینے کا جھانسہ دے کر لے گیا، ملزم بچے کو زیر تعمیر دکان میں لے گیا جہاں زیادتی کی گئی۔ سپریم کورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں شناختی پریڈ ہوئی، متاثرہ بچے نے ملزم کی شناخت کی، ٹرائل کورٹ نے 12 اپریل 2021 کو عاصم گل فراز کو مجرم قرار دیا، ٹرائل کورٹ نے 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 اگست 2021 کو دونوں اپیلیں مسترد کر دیں،ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا برقرار رکھی۔اسلام آباد(آوازٹائمز)سپریم کورٹ نے آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقراررکھی ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی گواہی میڈیکل اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی نقص ثابت نہیں ہوا۔متاثرہ والدہ نے بتایا بچہ گھر لوٹا تو گردن پر خراشیں اور پریشان حالت میں تھا، متاثرہ نے بتایا کہ ملزم پتنگ اور کنچے دینے کا جھانسہ دے کر لے گیا، ملزم بچے کو زیر تعمیر دکان میں لے گیا جہاں زیادتی کی گئی۔ سپریم کورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں شناختی پریڈ ہوئی، متاثرہ بچے نے ملزم کی شناخت کی، ٹرائل کورٹ نے 12 اپریل 2021 کو عاصم گل فراز کو مجرم قرار دیا، ٹرائل کورٹ نے 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 اگست 2021 کو دونوں اپیلیں مسترد کر دیں،ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا برقرار رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں